دکھی انسانیت کی خدمت فرض  سمجھتا ہوں،حاجی اکرم خان

 اٹک: دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میں اپنا فرضِ عین سمجھتا ہوں غریب ومتوسط طبقہ خدمت کا جذبہ میری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ضرورت مندوں اور غریبوں کی خدمت سے اللہ اور رسول ﷺ بھی خوش ہوتے ہیں حاجی اکرم خان نے اٹک سٹی میں الشفا آئی ٹرسٹ کی جانب ایک روزہ فری آئی کیمپ میں آئے ہوئے معززین علاقہ کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر آئی کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی انکے کے علاوہ میجرلورزفورس کے صدرطاہرمحمودمودی،ملک کامران ایوب کامی اور جوادکیانی آئی کیمپ میں آئے ہوئے متاثرہ مریضوں کی خدمت کے موجود تھے ایک روزہ فری آئی کیمپ میں تقریبا 358 مریضوں جن عورتوں بچوں کے علاوہ بوڑھے اور جوان مرد بھی شامل تھے جنکو آئی کیمپ میں موجود آئی سپشلیسٹ ڈاکٹرز نے تسلی سے آنکھوں کے متاثرہ مریضوں کا بزریعہ جدید مشینوں کے زریعہ معائنہ کیا جس میں مریضوں کو آدھی قیمت پر نظر کی بہترین عینک اور آئی ڈراپ فری دیے اس موقع پر فری آئی کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے حاجی محمداکرم خان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہہوں نے مہنگائی کے اس دور میں فری آئی کیمپ کا بندوبست  کر کے غریب لوگوں کو  جینے کی  آس دی عوام نے اکرم خان کے اس احسن اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا