ا یک ہزار 410 میگاواٹ تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ مکمل

اٹک : ایک ہزار 410 میگاواٹ تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے نے ;200;ج ایک اور اہم کامیابی حاصل کر تے ہوئے اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کی منصوبے نے ;200;ج نیشنل گرڈ کو 1410میگاواٹ بجلی مہیا کی بجلی کی یہ پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار ، تربیلا ڈیم میں پانی کی بلند سطح اور دریائی پانی کے بہاءو میں اضافہ کی بدولت حاصل ہوئی اس اہم کامیابی کے حصول پر چیئرمین واپڈا (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی انتظامیہ خصوصاً انجینئرز کومبارکباد دی ہے گزشتہ برس مکمل ہونے والے تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے واپڈا کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا ہے فروری 2018ء میں پہلے یونٹ کی تکمیل پر اِس منصوبہ سے بجلی کی پیداوار کا ;200;غاز ہوا جبکہ دوسرا اور تیسرا یونٹ 2018 ء کے وسط تک مرحلہ وار مکمل کئے گئے اپنی تکمیل سے اب تک تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ نیشنل گرڈ کو 3ارب 14کروڑ یونٹ کم لاگت بجلی فراہم کر چکا ہے اس اہم منصوبہ سے ملک میں بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملی ہے تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 4پر تعمیر کیا گیا ہے منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحےت 470میگاواٹ ہے یہ منصوبہ قومی نظام کوہر سال اوسطاً3ارب 84کروڑ یونٹ بجلی فراہم کرے گا منصوبے سے سالانہ ;200;مدنی کا تخمینہ 30ارب روپے ہے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت3 ہزار 478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 888میگاواٹ ہوگئی ہے ۔
