حسن ابدال :مصروف ترین شاہراہ پر سریا ڈیلر کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی

اٹک :تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ مصروف ترین شاہراہ روڈ پر سریا ڈیلر کی دکان پر دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات ، 6 مسلح ڈاکو 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں آئے روز ہونے والی ڈکیتیوں اور راہ زنی کی وارداتوں کا سلسلہ قانون نافظ کرنے والے اداروں کے قابو سے نکلتا جا رہا ہے اتوار کے روز دن دیہاڑے مصروف ترین شاہراہ ہزارہ روڈ پر واقع سہراب سریا ڈیلر کو چھ مسلح افراد جو 2 ہنڈا ;6771;-125 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے سہراب سریا ڈیلر کے گودام میں پہنچے جہاں ایک ڈاکو نے ہیلمٹ اور باقیوں نے نقاب کر رکھے تھے انہوں نے اسلحہ کے زور پر وہاں موجود گودام کے مالک سے تقریباً چار لاکھ سے زائد رقم جبکہ خریداری کے لیے وہاں آنے والے دو افراد سے تقریباً 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم لوٹ لی اور با آسانی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی حسن ابدال کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کرا دی اے ایس پی حسن ابدال نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واردات کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹی میں تشکیل دے دیں ہیں پولیس زراءع کے مطابق ابھی لوٹی گئی حتمی رقم اور دیگر سامان کا اندازہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں سے علاقے میں خوف پایا جاتا ہے جبکہ ہفتہ کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان بھی قتل ہو گیا تھا جس کی وجہ قتل کا ابھی تک پتا نہیں چلایا جا سکا اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ مستقبل میں ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں علاقہ میں آئے روز قتل ، مسلح ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے پولیس مکمل طور پر ناکام ، شہری خوف و ہراس کا شکار ، امن و امان کی صورتحال پولیس کے قابو سے نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔
