Sat
20
Jun
2026

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں ہارس ٹریڈنگ کلچر جموریت کو کمزور کررہا ہے سینٹ کے مشکوک انتخابات نے عوام کو ورطہ حیر ت میں مبتلا کردیا ہے چور دروازوں سے اقتدار کا سہار ا لینے والوں پر عوام نے عدم اعتماد کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈ ، پنڈی گھیب ، حضرو اور حسن ابدال سے آئے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے نت نئے ٹیکسوں کے انبار اور حالیہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے چند مخصوص عناصر کو فائدہ پہنچا یا جارہا ہے مسلم لیگ ( ن ) عوام کی آواز بن کر مضبوط جماعت ثابت ہوگی تبدیلی سرکار نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ملک میں غریب مکا ءو سکیم پورے عروج پر ہے ۔
