پاکستان کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پراٹھاناقابل تحسین ہے:رفاقت علی حقانی

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) کشمیر پاکستان کاجز لاینفک ہے ، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ ہاتھی کا کردار ادا کر رہاہے جبکہ اسلامی ممالک کے سربراہان کی خاموشی اوراو آئی سی کی بے بسی سے امت مسلمہ میں شدید اضطراب پایاجاتا ہے انہیں دوٹوک موَقف اختیار کرنا ہوگا جب تک مسلم حکمران کفر کی استعماریت کے خلاف کلمہ حق بلند نہیں کریں گے کفر کے ظلم وستم کا سلسلہ بند نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ضلعی صدر ایم ایم اے اٹک استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منا کر بھارتی آئینی اقدام سے شدید نفرت کا اظہارکیا اورایسے موقع پرافواج پاکستان کے جراَت مندانہ موَقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اورآزادی کشمیر کی جدوجہد کے لئے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارتی حالیہ اقدام کے خلاف پاکستان کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پرموَثر انداز میں اٹھانا ، سفارتی تعلقات محدود، تجارتی تعلقات ختم کرناجیسے اہم اقدامات لائق تحسین ہیں تاہم کشمیری بھائیوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے ناکافی ہیں ارباب اقتدار کو مزید ایسے فوری اقدامات کرنے چاہیں جن سے کشمیر کے مسلمان بھائی آزادی کی نعمت حاصل کر سکیں امت مسلمہ ایثار ، قربانی ، اخوت اور بھائی چارے کے جذبہ کو فروغ دے کر ہی کفر کی طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے مسلم حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج کشمیر میں بھارتی درندے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں فلسطین میں اسرائیلی فوج ظلم اور بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں اور برما میں بدمت روہنگیاں کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اس ظلم اور بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی انسانی حقوق کے اداروں کے دامن پر بدنما داغ ہے اسلامی ممالک کا عسکری اتحاد بھی ان مظلوم مسلمانوں کی داد رسی سے قاصر ہے ۔