ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک کینٹ میں آگاہی مہم 

اٹک : ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی جاری ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک کینٹ میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی طلباء کو ہیلمٹ استعمال کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ ، اوورسپیڈنگ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا تا کہ وہ خود کو اور دیگر روڈ یوزرز کو بھی محفوظ رکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ کم عمری میں ڈرائیونگ کی شدید حوصلہ شکنی کی گئی طلباء کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں تاکہ طلباء بھی اصلاح کے اس عمل میں اٹک ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں طلباء نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔