Fri
17
Apr
2026

فتح جنگ: بجلی چوری کرنے پر 2 صارفین کے خلاف مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے فتح جنگ میں تعینات ایس ڈی او آئیسکو عبدالوہاب نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ محمد حنیف ولد محمد جہانگیر ساکن ڈھوک کولیار اور نزابت خان ولد عبدالرزاق ساکن ڈھوک میاں لعل جن کے میٹر خراب تھے اور انہیں لیبارٹری بھیجا گیا تو وہاں سے رپورٹ موصول ہوئی کہ میٹر میں بجلی چوری کیلئے سوراخ کیا گیا ہے اور اس کے ڈائل کو روکا گیا ہے جو بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے اس پر دونوں ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
