Sun
03
May
2026
مزید تفصیلات کیلئے لنک پر کلک کریں
۔
۔
۔
اٹک(ایس تبسم سے)بلدیاتی الیکشن کی بازگشت کے ساتھ ہی ضلع اٹک میں بھی گہما گہمی شروع، حکومتی جماعت کی مشکلات میں اضافہ کا امکان، پی ٹی آئی واضح کئی گروپوں میں تقسیم، تفصیلات کے مطابق ممکنہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں حکومتی جماعت کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے، تحریک انصاف جو ضلع اٹک میں کئی گروپوں میں پہلے ہی تقسیم ہے، بلدیاتی الیکشن کی آمد کے ساتھ ہی مزید گروپ بھی سامنے آنے کا امکان ہے جس سے حکومتی جماعت کی ضلع اٹک میں مزید مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر گروپ کی خواہش ہے کہ اس کے ہی امیدوار ضلع میں کھڑے کئے جائیں جس کی وجہ سے مزید دھڑے سامنے آ سکتا ہیں۔
