پنڈی گھیب،غریب وال کے قریب بس کو حادثہ،کئی افراد زخمی 

کراچی جانے والی مسافر کوچ کو غریب وال کے قریب حادثہ پیش آیا، مسافر کوچ گاڑی کو اوور ٹیک کرتے اور تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری 
 

پنڈی گھیب: پنڈی گھیب فتح جنگ روڈ پر بس کو حادثہ،کئی افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق کراچی جانے والی مسافر کوچ غریب وال کے قریب حادثے کاشکار ہو گئی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ گاڑی کو آور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور گھائی میں جاگری  جس کی وجہ سے دس سے زائد مسافر شدید زخمی  ہو گئے۔

ریسکیو نے فوراً موقع پر پہنچ کر زِخیموں کوطبی امداد دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

 حادثہ پنڈی گھیب کے قریب غریب وال کے پاس پیش آیا۔