بیکن لائٹ سکول جنڈ میں پاک آرمی سے اظہار یکجہتی تقریب 

 بیکن لائٹ سکول جنڈ میں پاک آرمی سے اظہار یکجہتی تقریب 

علاقہ پوٹھوار کے مشہور و معروف کامیڈین شہزادہ عبدالغفار اور ان کی ٹیم عمران عباس، عدنان قیوم ، اورتہمینہ نے اصلاحی سٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا گیا 
 کتابوں سے آپ پڑھتے ہیں جب کہ زندگی سے آپ سیکھتے ہیں اس ڈرامہ کا مقصد بھی یہی تھا کہ آپ زندگی سے کیسے سیکھ سکتے ہیں ، پرنسپل بیکن لائٹ سکول انیس احمد

جنڈ (ظفر اقبال سے) بیکن لائٹ سکول میں جنڈ میں پاک آرمی سے اظہار یکجہتی تقریب و اصلاحی سٹیج ڈرامہ کا انعقاد ۔ تقریب کا انعقاد پرنسپل بیکن لائٹ سکول انیس احمد کے زیر اہتما م کیا گیا ۔ پاک آرمی میں شمولیت کی خواہش رکھنے والے بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاسانحہ اے پی ایس پشاور کے بعد جس طرح پاک آرمی نے ملک و قوم کے دشمنوں کا صفایا کیا اور اپنی جانوں کی قربانی دے کر پیارے ملک پاکستان میں امن کا بول بالا کیااس کی نظیر کہیں نہیں ملتی یہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں ۔ ہمیں اپنی پاک آرمی پر فخر انشاءاللہ مستقبل میں ان کی جگہ ہم لے کراپنے ملک و قوم کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنیں گے 

 

،بعد ازاں علاقہ پوٹھوار کے مشہور و معروف کامیڈین شہزادہ عبدالغفار اور ان کی ٹیم عمران عباس، عدنان قیوم ، اورتہمینہ نے پرفارم کر کے بچوں کوخوب محظوظ کیا اور اپنی تہذیب، علم کی اہمیت، اساتذہ والدین کے احترام پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں خوبصور ت پیغام دیااختتامی لمحات میں پرنسپل انیس احمد نے بچوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ کتابوں سے آپ پڑھتے ہیں جب کہ زندگی سے آپ سیکھتے ہیں اس ڈرامہ کا مقصد بھی یہی تھا کہ آپ زندگی سے کیسے سیکھ سکتے ہیں آخر میں مہمان ادکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔