ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اٹک میں اجلاس 

ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اٹک میں اجلاس 

اجلاس میں ملک جمشید الطاف،قاضی احمد اکبر خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر حیات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری عبدالماجد ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت 

 

اٹک :ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آ فس اٹک میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کمشنر راولپنڈی محمد محمود نے کی اجلاس میں ایم پی اے ملک جمشید الطاف،رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عنصر حیات،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوچوہدری عبدالماجد ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں ہائی وے کی 21 سکیموں کے لیے 4764 ملین،بلڈنگز کی19 سکیموں کے لیے ،پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں ،لو کل گورنمنٹ کی ایک سکیم کے لیے،سمال ڈیمز کی 04سکیموں کے لیے ،سپورٹس کی 4 سکیموں کے لیے ،مائنز کے ایک سکیم کے لیے ،میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کے لیےرقم مختص کی گئی ۔

 اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں سے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی تمام منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں میں بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکی میں عوامی فلا ح وبہبودکے لیے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے اس موقع پر کمشنر راولپنڈی تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنمائوں سے رابطے میں رہیں ضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں اس کے علاوہ کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اجلاس میں صحت، تعلیم ،سڑکو ں کی بحالی اور مر مت،انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں کو زیر بحث لایا گیا ۔