پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے تحصیل اٹک کی باڈی کی تشکیل نو 

پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے تحصیل اٹک کی باڈی کی تشکیل نو 

مہتاب حسین صدر ، میاں سہیل احمد سینئر نائب صدر ، قاضی عظمت علی نائب صدر ، فضل قادر جنرل سیکرٹری ، عمران شاہ جوائنٹ سیکرٹری مقرر

اٹک (اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن نے تحصیل اٹک کی باڈی کی تشکیل نو کر کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن تحصیل اٹک کے ان عہدیداران میں مہتاب حسین صدر ، میاں سہیل احمد سینئر نائب صدر ، قاضی عظمت علی نائب صدر ، فضل قادر جنرل سیکرٹری ، عمران شاہ جوائنٹ سیکرٹری ، مشتاق احمد میڈیا سیکرٹری ،

 

 جہانگیر خان فنانس سیکرٹری ، میر افضل گل ڈپٹی فنانس سیکرٹری اور محمد عاصم کو تحصیل کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے ضلعی عہدیداروں ملک محمد افضال ، محمد خان ، عبدالمالک قریشی ، نیاز احمد ، عمران اصغر اور دیگر نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ تحصیل اساتذہ کے مسائل ، اساتذہ کی فلاح و بہبود اور اتحاد و یکجہتی کے لئے نئی منتخب باڈی تمام وسائل بروئے کار لا کر اساتذہ کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔