اٹک، طارق محمود کے فرزند ارجمند اویس طارق کی دعوت ولیمہ

ماہر تعلیم پروفیسر انور جلال ، میجر طاہرصادق، سید یاور بخاری، شیخ آفتاب احمد سمیت دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) طارق محمود کے فرزند ارجمند اویس طارق کی دعوت ولیمہ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت میجر طاہر صادق توجہ کا مرکز بنے رہے سابق صدر ایون صنعت و تجارت طارق محمود کے صاحبزادے اویس طارق کی دعوت ولیمہ مقامی شادی ہال میں ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، چیئرمین پبلک اکاوئٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سابق ، ایم پی اے و چیئرمین ضلع کونسل اعجاز حسین بخاری ، نوید شہزاد ، ایڈیشنل سیکرٹری تحریک انصاف گوجرخان ڈاکٹر خالد سعید ، ڈاکٹر محمد ریاض ، پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کرنل ( ر ) سجاد نقوی ، کرنل محمد گلستان ، سابق کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈیئر راجہ رشید ، ابوبکر منہاس ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ایم یو اعلیٰ سول و ملٹری افسران نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ماہر تعلیم پروفیسر انور جلال کے گرد ان کے شاگردوں کا ہالہ بنا رہا جو ان کے ساتھ فوٹو سیشن کرواتے رہے اسی دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوتا رہا طارق محمود نے اس خوشی کے موقع پر شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
