اٹک، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل

چیف آفیسر ٹریفک راولپنڈی نے راولپنڈی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لینے کے احکامات دئیے ہیں،ای ٹی او اورنگزیب خان
اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب ) پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو مل کر کام کر نا چاہئے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل،رکشہ،اور گاڑیوں کو پکڑنا اور منشیات کے خلاف اکٹھے کام کرنے سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے ای ٹی او اورنگزیب خان،اکثر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑیاں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں پنجاب پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مل کر کام کریں اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پکڑیں اور ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی پکڑیں جو کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر ہوں اس طرح جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے منشیات کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے بھی مل کر کام کرنے سے اس کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ای ٹی او اٹک نے کہا کہ چیف آفیسر ٹریفک راولپنڈی نے راولپنڈی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لینے کے احکامات دئیے ہیں اور جب تک ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ کروانے کے بعد رسید نہ دیکھائی جائے۔
گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو نہ چھوڑا جائے ضلع اٹک میں بھی ایسے بے شمار موٹر سائیکل اور گاڑیاں رکشے غیر رجسٹرڈ ہیں اگر ےہاں بھی ان کے خلاف ایسی مہم شروع کی جائے تو نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔
