حکومت نے وعدوں کی تکمیل کا آغاز کر دیا ،چن ویز خان،ملک عارف، بابو حنیف

محلہ ڈھوک مسکین میں فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ صالح محمد جیسے پی ٹی آئی کے ورکروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ویب) پی ٹی آئی کی حکومت نے وعدوں کی تکمیل کا آغاز کر دیا ہے۔موجودہ سال عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی زندگیوں میں بہتری لانے کا سال ہے ۔محلہ ڈھوک مسکین میں فلٹریشن پلانٹ کا تحفہ صالح محمد جیسے پی ٹی آئی کے ورکروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ کونسلر ملک عارف اور پی ٹی آئی کے قائدین بابو حنیف اور چن ویز خان نے مشترکہ بیان میں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ صاف پانی کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت عوامی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلہ ڈھوک مسکین کی آبادی کے لیے فلٹریشن پلانٹ کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
جس کے لیے پی ٹی آئی کے جیالے کارکن صالح محمد نے انتھک کاوشش کی اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے وہ کوشاں ہیںجس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
