اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ کا آٹا پوائنٹس دورہ

اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ کا آٹا پوائنٹس  دورہ

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع اٹک میں کسی جگہ آٹے کی فراہمی میں تعطل یا بحران پیش نہیں آیا ہے

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ کا تحصیل بھر میں آٹا پوائنٹس اور کریانہ سٹور کا دورہ، آٹے کی سپلائی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری آٹے بحران کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے ضلع اٹک میں کسی جگہ آٹے کی فراہمی میں تعطل یا بحران پیش نہیں آیا ہے۔اٹک بھر میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا ہر جگہ باآسانی 805روپے میں دستیاب ہے۔ اسی سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ نے تحصیل اٹک میں مختلف آٹا پوائنٹس اور کریانہ شاپس کا خود دورہ کیا اور وہاں سے آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں جنت حسین نیکو کارہ نے تحصیل بھر میں آٹا فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ تحصیل اٹک میں ہر جگہ

20کلو آٹے کا تھیلہ سرکاری نرخ 805روپے فی تھیلہ کے حساب سے دستیاب ہے بلکہ کچھ جگہوں پر تو فلور ملز کی جانب سے عوام کو 795روپے فی تھیلہ آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل میں کسی کو بھی آٹے کی فراہمی یا زائد نرخوں پر وصولی کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ مجھ سے یا ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے ٹول فری نمبر080060606 پر بھی صارفین بلا معاوضہ اپنی شکایت سے آگاہ کر سکتے ہیں۔