ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک کا ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس

اجلاس کی صدارتچیئرمین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کی
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) چیئرمین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواٹک چو ہدری عبد الماجد، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا ا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلے میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ڈسٹر کٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں اجلاس میں تحصیل سطح پر بھی اوور سیز کمیٹیاں قائم کر نے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ،تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل کیے جاسکیں ۔
