فتح اللہ خان آف بھکر تحصیلدار حضرو تعینات
سول سو سا ئٹی فورم کا والہا نہ استقبال ، تعیناتی کے بعد تحصیل حضرو دفتر میں حقیقی تبدیلی نظر آنے لگی
حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) فتح اللہ خان آف بھکر تحصیلدار حضرو تعینات ،سول سو سا ئٹی فورم کا والہا نہ استقبال ، بہترین منتظم ،خوش اخلا ق اور عوامی مزاج کی شہرت رکھتے ہیں ،تحصیل حضرو دفتر میں حقیقی تبدیلی نظر آنے لگی تفصیلا ت کے مطابق فتح اللہ خان آف بھکر کی حضرو میں بطور تحصیلدار تعینا تی کے بعد تحصیل حضرودفتر میں حقیقی تبدیلی نظر آنے لگی ہے تحصیلدار کے سخت احکا ما ت ہیں کہ عوام کے مسا ئل فوراً حل کئے جا ئیں کو ئی کام کل پر نہ چھوڑا جا ئے بلکہ فوراً ترجیحی بنیا دوں پر سر انجام دیئے جا ئیں اس وقت حالت یہ ہے کہ تحصیل حضرو میں آنے والے لوگ انتہا ئی خوش ہیں کہ بغیر کسی لین دین کے مسا ئل فوراً ترجیحی بنیا دوں پر حل ہو جا تے ہیں اور اب واقعی محسوس ہو تا ہے کہ اصلی تبدیلی آگئی ہے ۔
تحصیلدار حضرو فتح اللہ خان کی تعینا تی کے بعد کی صورتحال پر تبصرہ کر تے ہو ئے سول سو سا ئٹی فورم کے چیئر مین منصبدار خان ،صدرسمندر خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور ممبران حاجی احسان خان ،اعجاز اکرم ،آصف محمود بھٹی ،نصرت علی خان ،مسکین بٹ ،ناصر آرائیں ،محمد ارشد ،ساجد محمود ،ریاست خان نے کہا کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے تحصیلدار حضرو فتح اللہ خان اور ان کے اقداما ت کا والہا نہ استقبال کرتے ہیں کہ انہوں نے تحصیل حضرو کے دفتر کا ما حول ہی بدل کے رکھ دیا ہے ۔
