کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب ضرور پورا کیا جائیگا،عدنان انجم راجہ
پنجاب حکومت کی جانب سے اس مہم کے دوران عوام میں شعور کی بیداری کا کام بھی کیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال
حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ویب)کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس مہم کے دوران عوام میں شعور کی بیداری کا کام بھی کیا جا رہا ہے تا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلوایا جا سکے۔سکول کے بچوں کی جانب سے اس مہم میں حصہ لینا خوش آئندہ بات ہے جس پر ان کے اساتذہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس مہم کے دوران عوام میں شعور کی بیداری کا کام بھی کیا جا رہا ہے تا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلوایا جا سکے ۔حسن ابدال عدنان انجم راجہ نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے منعقدہ پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ای او ایجوکیشن اٹک عمران قریشی ۔ڈپٹی ڈی ای او زنانہ سیدہ توقیر بی بی ۔صدر مرکزی انجمن تاجراں چوہدری جمشید اختر۔معروف ماہر تعلیم فاروق احمد۔محمد علی قریشی۔امجد علی جعفری سمیت بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ اور سکول کے طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ سیمینار میں تحصیل بھر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی اور خوبصورت انداز میں نہ صرف ٹیبلو کے ذریعے صفائی کی اہمیت اجاگر کی بلکہ تقاریر اور ملی نغموں نے بھی سماں باندھ دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ کا کہنا تھا کہ صفائی ہمارے دین کا حصہ ہے اور ہمیں اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا اور اس مہم کے دوران حسن ابدال کی خوبصورتی کو بحال کرنے کی کوشش کی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی ضمانت ہیں اور ہر شخص کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک درخت لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پوری دنیا میں کام ہو رہا ہے اور اگر ہم نے اس حوالے سے توجہ نہ دی تو آنے والے دور میں ہمیں مذید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے سکول کے طلباء و طالبات کی جانب سے خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کرنے اور صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے اسے اساتذہ کی محنت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری عملی طور پر اس مہم میں شریک ہو کر محبت الوطن شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں۔
