فتح جنگ، موٹر سائیکل سواراسلحے کی نوک پر 3 لاکھ روپے چھین کر فرار

فتح جنگ، موٹر سائیکل سواراسلحے کی نوک پر 3 لاکھ روپے چھین کر فرار

فتح جنگ کھوڑ روڈ پردوکاندار عادل لطیف کو صبح سارھے نو بجے دوکان پر آتے دو موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ لیا

فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز ویب) فتح جنگ میں سٹریٹ کرائم کی شرع بڑنے لگی گذشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحے کی نوک پر دن دھاڑے دوکاندار سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار کھوڑ روڈ کے دوکاندار عادل لطیف نے پولیس چوکی فتح جنگ میں درخواست دی کہ میں صبح سارھے نو بجے اپنی دوکان پر آرہا تھاگلی زرگراں کے آخری سرے پر دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھے روکا اورپسٹل تان لیے اور مجھ سے 3 لاکھ روپے نقد ،میرا پرس جس میں تین چار ہزار روپے اور میرا موبائل چھین لیا میرے شور مچانے پر موقع سے فرار ہوگئے ۔

 

فتح جنگ کے شہریوں نے آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سے فتح جنگ میں سٹی پولیس اسٹیشن بنانے اور نفری میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پولیس کا گشت موثر بنایا جاسکے ۔