ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جنڈ کے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جنڈ کے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات

 میڈیا ملک و قوم کی تر قی میں بنیادی کر دار ادا کر تا ہے، جنڈ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے 

جنڈ(ظفر اقبال + امجد بھٹی + ریاست اقبال + ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ میڈیا ملک و قوم کی تر قی میں بنیادی کر دار ادا کر تا ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار بلدیہ جنڈ میں صحافی حضرات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں یکم جنوری سے کلین اینڈ گر ین مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس کو عوام الناس میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔اس کے ساتھ 10فروری سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گااور اس سال ضلع بھر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کا انتظام بھی کیا جائے گا۔تجاوزات کے خلاف آپر یشن بھی جاری ہے۔ضلع بھر میں عوامی مسائل حل کر نے کے لیے کھلی کچہر یاں بھی لگائی جارہی ہیں اور تمام اہم اقدامات میں میڈ یا کا کر دار انتہائی اہم ہے ۔

 

مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ جنڈ میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔عوام کو بنیادی سہولیا ت فراہم کی جارہی ہیں۔ٹی ایچ کیو جنڈ کو اپ گر یڈ کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ مذبحہ خانہ کو جلد فعال کر دیا جائے گا۔ ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر میڈیا سے اپیل کی کہ وہ تمام اہم معاملات میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کا ساتھ دے۔