Thu
16
Apr
2026

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ویب) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پرڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او جنڈ اصغر چانڈیو نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا
جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔عوام الناس نے کھلی کچری میں اپنے مسائل و شکایات ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او جنڈ اصغر چانڈیو کے سامنے پیش کیں جن کو موقع پر حل کرنے کے
احکامات جاری کیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ہفتہ وار کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے۔
