اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ نے سبزی منڈی کا دورہ 

 اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ نے سبزی منڈی کا دورہ 

 مارکیٹ میں سبزی اور پھلوں کی طلب اور رسد جانچنے کے لیے اور عوام کو سستی اور میعاری اشیائے صرف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) حکومتِ پنجاب کے خصوصی احکامات اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مارکیٹ میں سبزی اور پھلوں کی طلب اور رسد جانچنے کے لیے اور عوام کو سستی اور میعاری اشیائے صرف فراہم کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جنت حسین نیکو کارہ نے منڈی میں خریداری کے عمل کو شفاف بنانے اور عوام تک سرکاری نرخنامے پر اشیائے ضرورت فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ جنت حسین نیکو کارہ نے کہا کہ کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کو سستے داموں سبزی اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت سبزی منڈی کے معاملات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خود ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر متعدد مرتبہ سبزی منڈی کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کی خصوصی ہدایات پر میں سبزی منڈی سے پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دکانداروں کو چاہیے کہ رضاکارانہ طور پر سبزی فروٹ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔