Wed
22
Apr
2026

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ تبدیلی سرکاراپنی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں بڑھتی مہنگائی ، طویل گیس کی لوڈشیڈنگ ، نت نئے ٹیکسوں کی بھر مار سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اورفیکٹریوں کی بندش تبدیلی سرکارکی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام آج قائد محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سنہری دور حکومت کو یاد کررہے ہیں کھیل کے میدانوں میں کھلاڑی اور سیاست کے اناڑی نے ملک کی معیشت اور عوام کا بھرکس نکال دیاہے ملک کی بہتری اور در پیش مسائل
سے نجات کیلئے مڈٹرم انتخابات پوری قوم کی آواز ہیں عوام قائد محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔
