پنڈی فتح جنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

حادثہ پرائیویٹ ایمبولینس اور کیری وین کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس اور کیری وین کے درمیان تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا

جس کے نتیجے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی دونوں افراد کو طبی امداد دینے کے بعد 

 

تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔جہاں ڈاکٹروں نے کیری وین کے ڈرائیور56 سالہ عبدالمجید کی انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔