کارِ خیر کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ،جمشید خان

 کارِ خیر کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ،جمشید خان

چیئرمین یو سی حمید جمشید خان کی جانب سے تین غریب بچیوں کو مکمل جہیز فراہم کر دیا گیا

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)چیئرمین یو سی حمید جمشید خان کی جانب سے تین غریب بچیوں کو مکمل جہیز فراہم کر دیا گیا۔ کارِ خیر کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جمشید خان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین یو سی حمید جمشید خان نے اپنے علاقے کی تین غریب بچیوں کو مکمل جہیز کا سامان فراہم کر دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کارِ خیر کر کے دلی سکون حاصل ہوتا ہے جہیز نہ ہونے کی وجہ سے کئی بچیاں شادی سے محروم رہتی ہیں۔ ان کے جہیز کا بندو بست کر کے ان کے گھر بسائے ہیں۔

 

 جس کا اجر صرف اور صرف اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات سے طلب کرتا ہوں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زبیر خان بھی موجود تھے۔ جمشید خان نے مخیر حضرات سے اپیل بھی کی کہ وہ غریبوں کے کام آ کر دنیا کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت بھی سنواریں۔ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو یکساں پیدا کیا ہے۔ کچھ لوگوں کو اگر پیسہ زیادہ دیا ہے تو اس کا مقصد صرف اور صرف ان لوگوں کے کام آنا ہے جنہیں زیادہ وسائل میسر نہیں ہیں۔