Sat
25
Apr
2026
اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) اٹک اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ کی سر براہی میں محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل اٹک کے پرائیو یٹ سکولز کے سر براہان اور آل پاکستان پرائیو یٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے صدر ملک محمد مشاق جنرل سیکرٹری ذوالفقار احمد،جوائنٹ سیکر ٹری محمد فیاض،فنانس سیکرٹری محمد یونس اور ایگزیکٹو ممبران میں محمد شریف حفیظ الرحٰمن اور محکمہ تعلیم کے اے سی او تیمور خٹک نے بھی نمائندگی کی۔
میٹنگ میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر محکمہ ہیلتھ کے ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر محمد سعید نے ڈینگی پولیو ،کلین اور گرین پاکستان پر بریفنگ بھی دی اور موجودہ صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا۔جبکہ اے پی پی ایس ایم اے اٹک کی طرف سے ہر معاملے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
