اٹک ،خصوصی افراد کے کوٹہ پر 9معذور سینیٹری ورکرز بھرتی

اٹک ،خصوصی افراد کے کوٹہ پر 9معذور سینیٹری ورکرز بھرتی

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) اٹک معذور افراد کے کوٹے پر 9خصوصی افراد سینیٹری ورکرز کے لیے بھرتی کر لیے گئے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے معذور افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا جس پر سینیٹری ورکرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ بلال، ماجدشکیل، عبدالستار، محمد عثمان، محمد بلال، وقاص شفیق، ، ارشاد بی بی، عبدالحکیم، عبدالغفار اورتوقیربھرتی ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے بلدیہ اٹک کے دفتر میں اپنے دستِ مبارک سے تقرری کے کاغذات دیے۔

 

 معذور افراد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کوٹے پر ملازمت فراہم کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے ۔جس پرڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔