چچھ انٹر چینج کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی 

چچھ انٹر چینج کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) چچھ انٹر چینج کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی۔ ایک بچی جھلس گئی۔ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق چھ انٹر چینج کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میںاچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ جلانے کے دوران بے احتیاطی کی وجہ سے آتشزدگی نے جھگیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی سے دو جھگیاں جل گئی۔ اطلاع ملنے پر ۔ ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی۔ بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

 

 آگ سے3 سالہ فاطمہ ولد ہاشم جھلس گئی۔ جس کو۔ ریسکیو 1122 نے نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔