Fri
17
Apr
2026

پیپلز کالونی پارک میں نوجوانوں کے 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4 لڑکے شدید زخمی ہو گئے تصادم کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، جھگڑے میں چاقو، ڈنڈے اور لوہے کے راڈز کا آزادانہ استعمال اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو سول ہسپتال اٹک منتقل کر دیا
زخمیوں میں مرزا کا رہائشی 17 سالہ ملک روشن ،دارالاسلام کالونی کا رہائشی 23 سالہ احمد خان ، پیپلز کالونی کا رہائشی 21 سالہ فیضان اور 17 سالہ عمر جاوید شامل ہیں ۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
