Sat
18
Apr
2026

وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جذبوں
اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانیکافیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور چیرٹی ادارے رجسٹر ہوں گے تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔
