اٹک، بھاری جرمانوں کے خلاف سبزی پھل فروشوں کا احتجاج 

اٹک، بھاری جرمانوں کے خلاف سبزی پھل فروشوں کا احتجاج 

اٹک ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانوں کے خلاف سبزی پھل فروشوں کا احتجاج ، سینکڑوں دکاندار سڑکوں پرآگئے 

 سول بازار میں رش، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر عملے ۔ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ریٹ لسٹوں میں دیسی لیموں کی قیمتوں کا تعین ہی نہیں کیا گیا،جرمانے بلا جواز ہیں پرائس مجسٹریٹ نائب تحصیلدار راجہ حسن اختر نے میڈیا کو بتایا کہ شہری کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر شکایت پر کاروائی کی کی گئی ہے دکاندار مہنگے داموں لیموں فروخت کر رہا تھا ڈپٹی کمشنر علی عنان قمراحتجاج کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے سپیشل مجسٹریٹ کو جرمانہ 10 ہزار سے 2 ہزار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر دیگر تحصیلوں کا 

 

 

دورہ کرنے کے سلسلہ میں روانہ ہو گئے اور ان کی جانب سے جرمانہ کم کیے جانے کے سبب ریڑھی بانوں نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے کاروبار کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ۔