Fri
17
Apr
2026

رنگوں کی مدد سے مصوری کا جوہر تو کوئی بھی دکھا سکتا ہے لیکن رنگین دھاگوں کی مدد سے ایسی تصاویر بنانا کہ وہ بالکل حقیقی پینٹنگ معلوم ہوں، ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
روس سے تعلق رکھنے والی ویرا شیمونیا ایک ایسی ہی خاتون فنکارہ ہیں جو رنگین دھاگوں سے ایسی کڑھائی کرتی ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں دھاگے نہیں بلکہ رنگ بھرے ہوئے ہیں۔
ویرا، رنگا رنگ دھاگوں کی مدد سے کپڑوں اور دیگر فریم پر منظر کشی کرتی ہیں جن میں بالکل مصوری کی جھلک نظر آتی ہے۔
کبھی وہ ہرے بھرے جنگل کا کوئی منظر کاڑھتی ہیں تو کبھی خوبصورت سمندر بنا کر دلچسپ فن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
ویرہ کے ان فن پاروں کو بہت سے لوگ اپنے گھر میں آرائش کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
وہ اپنے فن پاروں کی نمائش اکثر انسٹاگرام پر کرتی رہتی ہیں جنہیں پسند کرنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔
