فتح جنگ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا ایکشن ، 3میڈیکل سٹورز کا چالان

فتح جنگ:فتح جنگ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالد کا جعلی و ان رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3میڈیکل سٹورز کا چالان کر دیا تمام میڈیکل سٹورز مالکان ڈرگ ایکٹ کی پابندی کریں بصورت دیگر بلاامتیاز سخت کاروائی کی جائے گی عوامی حلقوں کا کامیاب کاروائی پر اظہار اطمینان تفصیلا ت کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (صحت) اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی جعلی و ان رجسٹرڈ ادویات اور عطائیوں کے خلاف جاری مہم میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالداور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جنید صادق کے ہر،الرحمان میڈیکل سٹوراور دیگر میں ناقص صفائی ،بغیر وارنٹی ادویات،ان رجسٹرڈ ادویات اور کوالیفائیڈپرسن کی عدم موجودگی پر چالان کر دیا میڈم عظمیٰ خالد نے تمام میڈیکل سٹور مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈرگ قوانین کی مکمل طور پر پابندی کریں ان رجسٹرڈ ادویات اور بغیر وارنٹی ادویات ہر گز فروخت نہ کریں اپنے سٹور میں صفائی اور درجہ حرات درست رکھیں اور نشہ آور ادویات کا ریکارڈ ہر صورت ہونا چایئے اور تمام میڈیکل سٹورز پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن پر عوامی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (صحت) اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میڈم عظمیٰ خالداورڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جنید صادق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار اطمینان کیا ہے۔
