حضرو: پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری

حضرو:ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف محمود نے دوران گشت و پڑتال ناجائز اسلحہ کلاشنکوف بمعہ 20روند انعام اللہ کو دھر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ دریائے سندھ کی جانب سے ایک شخص پیدل آ رہا ہے او ر اس نے اپنے دائیں ہاتھ میںکپڑے میں لپیٹ کر یقینا کو ئی اسلحہ اٹھائے جا رہا ہے اگر فوری کاروائی کی جائے تو کامیابی مل سکتی جس پر ایس ایچ او نے ملازمان کو کاروائی کیلئے تیار کر کے دریائے سندھ کے کچے راستہ پر دن چار بجے روانہ کیا تو سامنے سے واقع ہی ایک شخص آ رہا تھا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی اچانک مڑنے کی کوشش کی جس کو با امداد ہمراہی ملازمان نے چند قدم پر قابو کر لیا جس کے دائیں ہاتھ میں کپڑے میں لپٹی کلاشنکوف برآمد ہوئی دریافت پر ملزم مذکورہ نے اپنا نام انعام اللہ ولد سفی اللہ قوم پٹھان ساکن فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک بتایاپولیس کی اس کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔
