میجر گروپ عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے : ڈاکٹر رب نواز مہورہ

فتح جنگ: میجر گروپ کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر رب نواز مہورہ نے کہا ہے کہ میجر گروپ عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں دوستوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے میجر گروپ عوامی خدمت کا دوسرا نام ہے جھوٹ ، منافقت اور انتقامی سیاست کرنے والے عوام سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں خدمت کی سیاست ہمارا شیوہ ہے عوام کی امنگوں پر پہلے بھی پورا اترے ہیں ہم شرافت اور خدمت کی سیاست کے قائل ہیں اور عوام سے کسی بھی قسم کی کوئی زیادتی برداشت نہیں کریں گے عوام کھوٹے کھرے کی بخوبی پہچان رکھتے ہیںکہ قائد میجر (ر) طاہر صادق خان کی مدبرانہ قیادت میں اٹک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے ترقی کا پہیہ میجر دور کے بعد رک گیا تھاسابق حکمران جماعت نے محض بلند و بانگ دعووں کی جھوٹی سیاست کی جس وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا اب پھر سنہری دور شروع ہو چکا ہے،،ایشین نیوز،،سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجو د میجر گروپ عوام کے دکھ سکھ میںانکے ساتھ کھڑا رہا اور انشااللہ کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے  عوامی خدمت ہمارا مشن ہے  عوام کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا انشااللہ اب بھی نہیں کریں گے اٹک کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے میجر گروپ نے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفت در مخالفت ہماری پالیسی کا حصہ نہیں ہے سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں غریب اور لاچار شہریوں کو ریلیف فراہم کر کے دلی راحت محسوس ہوتی ہے ۔