پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار 

اٹک : پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے شراب اور اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ نیو ائیر پورٹ کامران عزیز کیانی نے ریاض محمود ولد محمد اکرم سکنہ فتح جنگ سے 5 لیٹر شراب ، سب انسپکٹر تھانہ اٹک سٹی محمد غفار نے محمد طارق ولد محمد یونس سکنہ جنڈسے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب جاوید اختر نے عمران لطیف ولد محمد لطیف سکنہ پنڈی گھیب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ انجراَ محمد نواز نے زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا اس مقدمہ میں نامزد ملزم محبوب عالم ولد محمد افضل سا کن دکھنیر چھب سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔