تھانہ بسال پولیس کی کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

تھانہ بسال پولیس کی کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم نے دوستی کی آڑ میں ضلع کونسل اٹک کے ریٹائرڈ مالی کے 22 سالہ جواں سال بیٹے کو 2 ماہ قبل پہاڑی کی چوٹی پر قتل کر کے لاش پھینک دی تھی

جنڈ  ( ڈیلی اٹک نیوز ) ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر اشتہاری مجرموں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس پی پنڈی گھیب ملک تفسیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بسال مظہر السلام اور ان کی ٹیم نے مقدمہ قتل کے اشتہاری لیاقت خان ولد محمد اکرم سکنہ بریار کو گرفتار کر کے ملزم کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزم کے خلاف تھانہ بسال پولیس نے25 اکتوبر 2019 ء کو دفعہ 302,109,34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ملزم نے دوستی کی آڑ میں ضلع کونسل اٹک کے ریٹائرڈ مالی کے 22 سالہ جواں سال بیٹے کو 2 ماہ قبل پہاڑی کی چوٹی پر قتل کر کے لاش پھینک دی تھی مقتول کے جسم کا سارا گوشت جانور کھا گئے تھے اور 2 ماہ بعد قاتل نے فون کر کے مقتول کے والد کو کہا کہ فلاں پہاڑی کی چوٹی سے اپنے بیٹے کی لاش کی باقیات لے آئو ، 

 

پہاڑی پر باقیات اٹھانے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل افسر نے لاش کی باقیات کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک بھجوا دیا جہاں کئی گھنٹے تک لواحقین ذلیل و خوار ہوتے رہے اور انہوں نے احتجاج کیا اطلاع پر اس وقت کے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی ذاتی طور پر ہسپتال آئے اور عملہ کی سرزنش کرتے ہوئے اٹک میں محکمہ صحت کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا بعدازاں پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی پولیس تھانہ بسال نے مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی