اجمل جرال کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعیناتی احسن اقدام ہے، چودھری گلریز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال کے عزاز میں کہانی پیل ابشار ہوٹل پر چوہدری گروپ کی طرف سے ایک شاندار اور پر وقار ٹی پارٹی دی گئی ابشا ر ہوٹل پہنچنے پر چوہدری گروپ کے سر کردہ نوجوان رہنما ء چوہدری گلریز اختر ،چوہدری صفدر رضا ،انجینئر چوہدری اعجاز اورنگزیب چوہدری محمد زبیر ،چوہدری خرم ،چوہدری طاہر ،حافظ قیصر ڈاکٹر راشد رضا ،چوہدری طاہر لطیف ،چوہدری نعمان اکبر ،چوہدری مامون صابر ،چوہدری ظفر ،چوہدری عماد رفیق ،چوہدری ارشد ،چوہدری محسن ،سائیں پرویز ،چوہدری فخر ،چوہدری محمد بلال ، حوالدار محمد مشتاق ،اور دیگر نے بھرپور استقبا ل کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مہمان خصوصی پر نوٹ بھی نچھاور کئے۔
اس موقع پر چوہدری گلریز اختر اور دیگر نے کہا کہ مرزا محمد اجمل جرال کی بطور بلدیہ ایڈمنسٹریٹر تعیناتی احسن اقدام ہے موصوف اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور چوہدری گروپ سے ان کا تعلق بہت پرانا ہے اور ان کی تعیناتی میرٹ اور انصاف پر ہوئی مسلم لیگ ن کیلئے جو ان کی قربانیاں ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس پر ہم وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مرزا محمد اجمل جرال کو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعینات کیا اس موقع پر مرزا محمد اجمل جرال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جو عزت اور میری حوصلہ افزائی چوہدری گروپ نے کی ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا اور کوشش کروں گا کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکوں اور خلوص نیت سے لوگوں کی خدمت کر سکوں ۔
