Mon
20
Apr
2026
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی نمل یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل ر ضیاءالدین نجم اور ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ر محمد ابراھیم بھی موجود تھے ،اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جو اقدامات کیے جارہے ہیں ان شاءاللہ اس کے اثرات 5 سال تک ظاہر ہونگے ۔۔ ،وفاقی وزیر نے بعدازاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے
