مٹھیال: کالا چٹار کے دامن میں واقع کالی ڈلی اور گنڈا کس بنیادی سہولیات 

مٹھیال:کالا چٹار کے دامن میں واقع یونین کونسل تھٹہ کی آبادی کالی ڈلی اور گنڈا کس تا حال بجلی پانی سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم اہلیان کالی ڈلی و گنڈاکس کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سابقہ ہر دور میں ہمیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے ہم بھی پاکستانی شہری ہیں پاکستان کو بنے 71سال ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک اس جدید دور میں بھی ہمیں بجلی ،پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا سرا سر زیادتی و ناانصافی ہے ہماری واحد سڑک بڑی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ بجلی اور پانی بھی نہ ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ،ایم این اے ملک سہیل کمڑیال،ایم پی اے ملک جمشید سے اپیل کی ہے کہ ہمیں جلد از جلد پانی ،بجلی ،سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔۔