اٹک :عوام کونیو ایئرپورٹ آنے کیلئے مشکلات کا سامنا 

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کیلئے اٹک ، کے پی کے اور دیگر علاقوں کے رہائشی افراد کو این ایچ اے کی غلط اور عوام دشمن پالیسی کے سبب کئی کلو میٹر دور یو ٹرن کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کئی کلومیٹر دور یوٹرن دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا اٹک اور خاص کر تحصیل حضرو اور کے پی کے سے روزانہ کئی ہزار گاڑیاں بیرون ملک جانے یا وہاں سے آنے والوں کو لینے کیلئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاتی ہیں حضرو جسے منی لندن اور ;بھی کہا جاتا ہے سے سینکڑوں لوگ بیرون ملک آتے اور جاتے ہیں جبکہ اتنے ہی سعودی عرب اور دیگر متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کا سفر بھی کرتے ہیں نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کے پی کے اور اٹک کے رہائشی افراد کیلئے یوٹرن تقریباََ20 سے25 لو میٹر دور دیا گیا جس کی وجہ سے سفر کرنیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالیہ دنوں میں سعودی عرب سے حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے لمبا راستہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد اپنے حاجیوں کا استقبال کرنے سے بھی محروم ہو جاتے ہیں عوامی ، سیاسی ، تجارتی اور دیگر حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے یوٹرن کا راستہ کم کرنے کیلئے قریب یوٹرن دیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔