Sat
20
Jun
2026
اٹک: گزشتہ دور حکومت میں ریلوے خسارے کے پیش نظر راولپنڈی سے ملتان براستہ اٹک جانے والی تھل ایکسپریس کو بند کیا تھا جسے موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ضلع اٹک کی عوام کے پر زور مطالبے پر دوبارہ بحال کردیا ۔
تھل ایکسپریس کی اٹک ریلوئے اسٹیشن پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر ٹرین کے ٹکٹ خرید کر سفر کیا ۔تھل ایکسپریس کی بحالی سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد ریلوئے اسٹیشن پر ٹرین کو خوش آمدید کرنے کےلیے موجود تھی ۔ریلوے احکام کا کہنا تھا کہ ٹرین سے عوام کے ساتھ ریلوے کی آمدن بھی اضافہ ہوگا۔
