میرپور ،مانسہرہ براستہ مظفرآباد موٹروے کا منصوبہ منظور،26ارب روپے لاگت آئیگی

مظفر آباد(صباح نیوز)میرپور مانسہرہ موٹر وے براستہ مظفرآباد منصوبے کی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹوبورڈ نے باقاعدہ منظوری دے دی264 بلین روپے کے منصوبے میں موٹر وے کے 122پل بھی شامل ہیںدو سو کلو میٹر موٹروے سے جہلم سے مانسہرہ کا فاصلہ سابقہ راستے سے پانچ گھنٹے مختصر ہو جائیگا ۔پاک چین اقتصادی منصوبے کے تحت یہ ہم ترین تجارتی راستہ ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز  چیئرمین این ایچ اے شاھد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا حکومت عوام کو رسل و رسائل و سفری مشکلا ت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر ممکنہ سہولیات میسر کرنے کے لیے کوشاں ہے و ہ وقت دور نہیں جب فاصلے سمٹ کر منٹو ں میں آجائیں گے ۔