Wed
20
May
2026

پنڈی گھیب: پنڈی گھیب شہر کے محلہ مین بازار میں بجلی کی کم وولٹیج اور آنکھ مچولی کی وجہ سے گھریلو الیکٹرانکس اشیاء ناکارہ ہونے لگیں جبکہ حبس اور گرمی کے باعث بچوں، بوڑھوں اور خواتین کا برا حال ہونے لگا ہے اس محلہ کی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی غرض سے چند ماہ قبل پرانے نیشنل بینک روڈ پر پرائمری سکول کے قریب نیا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا۔ اور مسجد مصاحب بانو چوک تک فور کور کیبل بھی ڈال دی گئی لیکن اسے تا حال منسلک کرکے چلایانہیں جا سکا ہے رابطہ کرنے پر واپڈا کے عملہ نے بتایا کہ اس کی ذمہ داری کنسٹرکشن والوں پر ہے اہلیان محلہ نے متعلقہ ارباب اختیارات سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
