یوم شہدا منانا پنجاب پولیس کا ایک احسن اقدام ہے:جہانزیب خان/یاور بخاری

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب )4اگست کو یوم شہدا پولیس کے طور پر منانا پنجاب پولیس کا ایک احسن اقدام ہے پولیس کی فرائض کی ادائیگی کے دوران قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ایئر کموڈور جہانزیب خان نے شہدائے پولیس کے حوالہ سے پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خیراج تحسین پیش کرنے کے لیے اٹک پولیس لائن میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  ایئر کمانڈور جہانزیب خان بطورمہمانِ خصوصی تھے جبکہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور بخاری نے بھی مہمانانِ گرامی میں شامل تھے۔  ۔اٹک پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی ۔تقریب کے میزبان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید علی اکبر نے مہمان خصوصی اور شہدا کی فیملیز کااسقبا ل کیا۔  اس موقع پر ڈی ایس پی نصرت عباس، ڈی ایس پی اظہر شبیر، ڈی ایس پی شفیق احمد، ڈی ایس پی محمد اسلم، ڈی ایس پی فیاض، ڈی ایس پی تفسیر احمد،ایس ایچ اوسٹی حاجی گلفراز، ایس ایچ او صدرعابد ،اے ایس پی وقاص احمد،تنظیم اقبال پاشی سمیت شہداء کی فیمیلیز اور پولیس افسران اور اہلکاران کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ۔ شہید ڈی ایس پی شوکت شاہ کی والدہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی شہادت میرے لیے باعث افتخار ہے مجھے خوشی ہے کے میرے بیٹے نے بحیثیت پولیس آفیسر ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور بخاری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ  شہدائے پولیس کی ویلفیئر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں جس میں شہدا کی فیملیز کے لیے علیحدہ گھردیئے جائیں گے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر کمانڈور جہانزیب خان اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور بخاری نے  شہدائے پولیس کی فیملیز میں پھول اور تحائف تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او اٹک سید علی اکبر نے تمام مہمانو ں اور شہدا کی فیملیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا اٹک پولیس اپنے شہیدوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی اور شہدا کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اٹک پولیس شہدائے کی فیملیز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور یوم شہداء پولیس اسی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا رہے گا۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمان و پولیس افسران شہدا کی فیملیز کے ساتھ لنچ کیا بعدازاں ڈی پی اواٹک سید علی اکبر نے نیک خواہشات کے ساتھ مہمانوں اور شہدا کی فیملیز کو رخصت کیا۔