حضرو :پی ٹی آئی کور گروپ کے زیر اہتمام یوم مزدور پر تقریب 

حضرو :پاکستان تحریک انصاف کور گروپ حضرو کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں تحصیل صدر حاجی اشفاق خان ،ضلعی ترجمان عمران خان ،سیکرٹری جنرل جاوید اقبال،معروف سیاسی وسماجی ادبی شخصیت خالد خان ،بابو طاہر پرویز ،اعجاز احمد،محمد سعید ،شوکت زمان ،ابراہیم خان ،سہیل خان و دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر کور گروپ حضرو نے یوم مزدور کی مشکلات پر روشنی ڈالی اور اس امر کا اظہار کیا کہ ہمیں معاشرے کے پسے ہوئے طبقات بلخصوص مزدور دیہاڑی دار طبقہ کے مسائل حل کرنا ہونگے ۔