آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع بہترین انتظامی فیصلہ ہے: میجر طاہر صادق

اٹک : رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا جنرل باجوہ کی اگلے تین سال کیلئے بطور آرمی چیف تعیناتی ایک بہترین انتظامی فیصلہ ہے اس فیصلے کے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کیلئے بھی انتہائی دور رس اور مثبت نتاءج آئیں گے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے داخلی استحکام اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے بہترین ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک اور خاص کر اس خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا ہے ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملکی سلامتی کیلئے بطور پروفیشنل سولجر کردار ادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میجر طاہر صادق نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کیلئے بھی جنرل قمر جاوید باوجوہ کا غیر جانبدارانہ کردار قابل تعریف ہے پوری امید ہے کہ بطور آرمی چیف انکی مدت ملازمت میں توسیع سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور جمہوری نظام کو تقویت ملے گی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے سے ہلاکتوں کے بعد جب بھارت کو جنگی جنون سوار تھا اس وقت بھی جنرل باجوہ نے خطے میں امن کے اپنے ویژن کی بدولت ہی خطے کو ممکنہ جنگ کے خطرے سے بچایا تھا اور دشمن کو یہ باور کرادیا تھا کہ اگر اس نے جنگ کی غلطی کی تو اس میں نقصان اسی کا ہوگا اور اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا جس طرح افواج پاکستان نے دہشتگردی ختم کر کے ملک میں امن بحال کیا اس کی طرفداری ضروری ہے ہر محب وطن پاکستانی کو ان کی پاکستانی فوج کی ہمت افزائی کرنی پڑے گی فوج ہی پاکستان کے آئین اور جغرافیائی سرحدوں کی محافط ہے ۔
