درخت لگانا سنت نبوی اورصدقہ جاریہ ہے :ڈاکٹر ساجدہ چوہدری

فتح جنگ (نمائندہ اٹک نیوز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فتح جنگ ڈاکٹر ساجدہ چودھری نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ;اورصدقہ جاریہ ہے اپنے گھر کے لان میں تو سبھی پودے لگاتے ہیں شہر کی خوبصورتی کیلئے بھر پور شجر کاری مہم اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس کی مثبت کاوش ہے وہ بار ایسویسی ایشن فتح جنگ کے صدرسید نقی عباس شاہ ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں شجر کاری تقریب میں سول ججز میاں کامران یونس،وسیم سجاد،مرینہ جاوید،اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس وکلا ثاقب فدا جنرل سیکرٹری،احمد حسن خان،نثار احمد ملک،چیف آفیسر ایم سی خان بادشاہ،انجمن تاجران کے مرکزی عہدیدار فضل خان،پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سردار خاری خان تاجہ بارہ،سٹی صدر ملک احسان اور دیگر بھی موجود تھے ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ جودھری،سول ججز میاں کامران یونس،وسیم سجاد اور مرینہ جاوید کے علاوہ اے سی غلام عباس،صدر بارنقی عباس شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر شرکاء نے بھی پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ چودھری نے اس موقع پر خوبصورت دعا کرائی اے سی فتح جنگ،میونسپل کمیٹی فتح جنگ اور شہریوں کے شجر کاری کے حوالہ سے کردار کو بے حد سراہا ۔
