اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ،12 گرفتار
جنڈ، حسن ابدال،حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری
۔اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 12ملزمان گرفتار ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 340گرام چرس،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10لیٹر شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد، جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لے لی گئی۔ تھانہ صدر حسن ابدا ل کی ٹیم نے غلام سے 340گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلا ف کریک ڈا6ن کرتے ہوئے ملزم نوید سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روندبرآمد کیے اور ملزم جنید خان سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمدکئے۔
کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نیملزم شہاب علی ولد علی زمان سکنہ ڈہوک مسکین تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے منیر حسین ولد مختیار حسین سکنہ گٹھیا تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے 10 لیٹر شراب برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے آصف شہزاد ولد امیر بخش سا کنکا نی تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص رحمت نواز ولد محمد نواز، علی اکثر ولد اشرف،محمد نسیم ولد ایوب خان، سعید احمد ولد خاکی جان، منصب خان ولد سجاول خان،محمد حنیف ولد محمد اسلم سکنائے باڑہ کو گرفتار کر کے دا6 پر لگی ہوئی رقم 7500 روپے،5عددموبائل فون مالیتی 6500روپے،2عدد گھڑی مالیتی 2000روپے برآمد ہوئے کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
